اے بی ڈی ویلیئرز کا کوہلی اور روہت کے ناقدین پر شدید ردِعمل، کاکروچز سے تشبیہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ کے 2 مایہ ناز کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما کے دفاع میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ان کے ناقدین پر شدید تنقید کی ہے۔
ڈی ویلیئرز کے یہ ریمارکس آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کے بعد سامنے آئے، جہاں کوہلی اور روہت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 2-1 سے سیریز میں فتح سے ہمکنار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی، جو سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، شاندار انداز میں واپس آئے اور ناقابلِ شکست 74 رنز بنائے۔
دوسری جانب کپتان روہت شرما نے شاندار سینچری اسکور کی، دونوں کے درمیان ناقابلِ شکست پارٹنرشپ نے بھارت کو آسان فتح دلائی اور ان کے ون ڈے مستقبل پر اٹھنے والے سوالات کو وقتی طور پر خاموش کردیا۔
ڈی ویلیئرز کا شدید ردِعملایک فیس بک لائیو سیشن کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے ان لوگوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا جو حالیہ مہینوں میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے۔ ’معلوم نہیں انہیں لوگ کہا جائے یا نہیں؟ جیسے کاکروچز اپنے بلوں سے نکل آتے ہیں جیسے ہی کوئی کھلاڑی اپنے کیریئر کے آخری حصے میں داخل ہوتا ہے۔ کیوں؟”
’ان کھلاڑیوں نے اپنی زندگیاں اپنے ملک اور کرکٹ کے لیے وقف کر دی ہیں، ان پر منفی باتیں کرنے کے بجائے یہ وقت ہے کہ ہم ان کا جشن منائیں۔‘
مزید پڑھیں:
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی اس حالیہ شاندار کارکردگی کے بعد دونوں کرکٹرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز میں جگہ مل گئی ہے۔
2027 ورلڈ کپ میں ابھی دو سال باقی ہیں، اور دونوں کھلاڑی ناقدین کو غلط ثابت کرنے اور اپنی برتری قائم رکھنے کے خواہاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے بی ڈی ویلیئرز بھارت جنوبی افریقہ روہت شرما سڈنی کاکروچز ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے بی ڈی ویلیئرز بھارت جنوبی افریقہ روہت شرما کاکروچز ویرات کوہلی اے بی ڈی ویلیئرز کوہلی اور روہت ویرات کوہلی روہت شرما
پڑھیں:
بابر اعظم کے پاس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ کوئی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرپایا ہے۔