ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT
ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مصروفیات کے باعث برازیل میں ہونے والی کوپ تھرٹی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔
کاپ تھرٹی کانفرنس رواں ماہ برازیل کے شہر بیلم میں ہوگی۔ وفاقی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے کانفرنس میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اپنی جگہ نامزد کر دیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک آج برازیل روانہ ہونگے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے دوران پاکستان ہر سال پچاس سے ساٹھ بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کرے گا۔ چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کے پروجیکٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ حکام وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق پاکستان کو دوہزار تیس تک تین سو اڑتالیس بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ درکار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مصدق ملک کو
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
سٹی 42: بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا گیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔
امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔
Many congratulations @mosharrafzaidi
Welcome on board brother. A great addition to our team. Its been great working with you these past few months, looking forward to continue this teamwork. Lets take Pakistan's narrative notches higher inshaaAllah pic.twitter.com/rEzCBoyiIm
اس سے قبل سیاسی و پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو وزیر اعظم کے دفتر میں چیف کوآرڈینیٹر برائے گورنمنٹ پرفارمنس اینڈ انوویشن (حکومتی کارکردگی اور نئے طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اعلی رابطہ کار) مقرر کیا گیا تھا ۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق