مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے مالی اختبارات منجمد کرنے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کیے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 18 حکومتی شخصیات کا دورہ لندن کھٹائی میں پڑ گیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے مالی اختبارات منجمد کرنے کے بعد یہ معاملہ لٹک گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کا غیر ملکی دورہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت 18 حکومتی شخصیات نے نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں ںے سرمایہ کاری سے متعلق سیشن میں شرکت کرنا تھی۔ اس دورے کیلئے 5 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کھٹائی میں پڑ گیا صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2025ء منظور کیا ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا، پنجاب حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لیا، پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2022ء اب متروک ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہری اور دیہی کونسلز کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے، پنجاب میں مختلف نشستوں کا طریقہ کار بھی تبدیل ہو گیا ہے، حلقہ بندی سے پہلے نئی ڈی مارکیشن کی ضرورت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت پر ووٹر لسٹ میں جعل سازی کا سنگین الزام: SIT رپورٹ نے پردہ فاش کردیا
  • گلگت بلتستان حکومت کے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع
  • الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہم گلبر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، کاظم میثم
  • گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ٹورازم کوارڈینیٹر کی تقرری پر ٹور آپریٹرز کا شدید تحفظات کا اظہار
  • اختیارات منجمد ہونے پر گلگت بلتستان حکومت کا اجتماعی استعفوں پر غور
  • پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم
  • بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری