وزیر اعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان کیلیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-01-17
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان کے لیے بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعظم نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے فوری نفاذ کی منظوری دی، انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی بلا شبہ گھریلو اقتصادی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کی ترقی کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر کا بندرگاہ دنیا کی بہترین بندرگاہ بن جائے گی، اور بلا تعطل بجلی اور دیگر سہولیات کے ساتھ مستقبل کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ کا سولر منصوبہ ماحول دوست صاف بجلی کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنائے، انہوں نے ہدایت کی کہ سولر منصوبے کے نفاذ کا فوری آغاز کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں قائم کمیٹی اور وزارت توانائی کی بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیش کردہ سفارشات کو سراہا۔انہوں نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ جامع حکمت عملی کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے، جس میں فوری، قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر میں گھریلو اور کاروباری صارفین کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کے لیے زمین، رابطہ، بنیادی ڈھانچہ اور دیگر ضروری سہولتیں مقررہ مدت کے اندر فراہم کرے گی۔
اسلام آباد،وزیر اعظم محمد شہباز شریف گوادر اور گلگت بلتستان کے بجلی کے شعبے کے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان انہوں نے بجلی کی بجلی کے کے لیے
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔