data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا لاڑ کیمپس بدین کا دورہ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مختلف علمی و تخلیقی پروگرام پر مشتمل لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 کا افتتاح کیا .

جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ماہر زراعت و ماحولیات پروف?سر ڈاکٹر اسماعیل کمبار کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی جانب سے منعقدہ لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 ، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ 2025، اور ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی جانب سے اسٹوڈنٹس سافٹ ویئر پراجیکٹس ایگزیبیشن 2025 کے سلسلہ میں علمی و تحقئقی سرگرمیوں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ جائزہ اور مشاہدہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جب کہ تقریب میں اساتذہ، طلبہ و طالبات، معزز شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے طلبہ اور طالبات کے پیش کردہ منصوبوں اور تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس کے طلبہ نے اپنے علمی و تخلیقی کام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جو نہ صرف نصابی اعتبار سے اہم ہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔ وائس چانسلر نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کا مقصد جدید، معیاری اور ہمہ جہت تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان طبقہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا سکے۔پروگرام کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کمبھاتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس نے 18 سالہ تعلیمی سفر میں نمایاں ترقی کی ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ اسے ایک مکمل جامعہ کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کیمپس کے پی سی ون منصوبے کی موجودہ صورتحال سے بھی معزز مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس کو مکمل اور عملی جامہ پہنانے کے لیے مدد اور رہنمائی کی درخواست کی ، مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے خطاب میں کہا کہ لاڑ کیمپس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر یہاں تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دے کر نئی فیکلٹیز شامل کی جائیں تو خطے کے غریب و مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح یاسر بھٹی کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زندگی کا مقصد
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا