پشاور سے رشکئی تک موٹروے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
پشاور:
شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔آئینی بنچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔
بابراعظم نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ کا الیکشن ہے، استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کریں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے جب آپ نے امیدوار نامزد کر دیا تو پھر حکم امتناع کیوں مانگ رہے ہیں؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ امیدوار نامزد کرنا تو مجبوری تھی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں، امیدوار نامزد کیا ہے تو پھر حکم امتناعی کیوں مانگ رہے ہیں؟ کل کتنی سیٹوں پر الیکشن ہے؟
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ صرف ایک سیٹ پر الیکشن ہے، دو آئینی آفس سے ہمیں بے آبرو کرکے نکالا ہے، آپ الیکشن پر حکم امتناع کر دیں، سینٹ کا الیکشن روک دیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے کیس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ ختم کر دیا، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
 
 عورت کی رضامندی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی: سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
عورت کی رضامندی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی: سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا