ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے العدید ایئربیس پر قطر کے امیر سے اہم ملاقات کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ امریکی صدر کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی طیارے پر سوار ہو کر امریکی صدر سے ملاقات کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیاء جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے، جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا، جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی طیارے پر سوار ہو کر امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
20 سے 30 منٹ کی اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوں گے، جس میں غزہ کی موجودہ صورت حال اور انسانی امداد کی تقسیم پر بات چیت کریں گے۔ خیال رہے کہ قطر نے غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے گذشتہ دورِ حکومت میں بھی قطر نے طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات طے کرانے اور فوجیوں کے انخلا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ تمیم بن حمد الثانی قطر کے امیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے کے لیے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔