اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ عرب میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور دیگر سامان تباہ کرنے کے بعد ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے فلسطینی ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور اب تک کئی فلسطینی ماہی گیروں کو شہید کرچکی ہے۔ طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حماس کا اسرائیلی قبضہ ختم ہونے کی شرط پر ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اعلان
حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہو جائے تو وہ غزہ پٹی میں اپنے ہتھیار ایک ایسی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہے جو مکمل طور پر اس علاقے کی حکمرانی کرے۔
حماس کے غزہ چیف اور مذاکرات کار خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے مشروط ہیں۔ اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ ہتھیار ریاست کے اختیار میں دے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل
اے ایف پی کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر الحیہ کے دفتر نے بتایا کہ وہ ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کی بات کر رہے تھے۔
الحیہ نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی فورس کو سرحدوں کی نگرانی اور جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تعینات کرنے پر آمادہ ہیں، لیکن غزہ میں ایسی کسی بین الاقوامی فورس کو قبول نہیں کریں گے جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا ہو۔
ماضی میں بھی خلیل الحیہ اس مؤقف کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ دو ریاستی حل صرف عارضی ہے اور فلسطینیوں کا تمام تاریخی فلسطینی سرزمین پر حق قائم ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور ان کی حکومت 1967 کی جنگ میں قبضے میں لی گئی زمینوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل حماس فلسطین