پی ایس ایل سے متعلق اجلاس میں نئی تجاویز پیش کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آگئیں۔
پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نئے فنانشل ماڈل سے متعلق تجویز پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غورکیا گیا۔ جبکہ نئی فرنچائز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ رینیول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجیے جائیں گے۔ رینیول کنٹریکٹ تسلیم نہ کرنے والی فرنچائزز اوپن بڈ میں جائے گی۔
واضح رہے پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں۔ ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی جا رہی ہے۔
2015 میں کراچی 2.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کروڑ ڈالر
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔