کراچی: مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس، آن لائن رائیڈ سروس پر 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کا فقدان، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کردی گئی، درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں لیکن اچھی حکمرانی کا شدید فقدان ہے، فنڈز کے بروقت اور درست استعمال نہ ہونے کے باعث صوبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہ گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق صوبے کے عوام ٹرانسپورٹ، تعلیم، خوراک، صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گڈ گورننس کے نہ ہونے سے معیشت اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گڈ گورننس ماڈل اپنایا جائے، بہترین اصلاحات متعارف کروا کر عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور کاروبار کے فروغ و بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔
علاوہ ازیں درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے، گڈ گورننس بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔