پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: (آئی پی ایس) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے غازیان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہو گئے، قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

طلبہ نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

طلبہ نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف مریم نواز کی سکیورٹی ٹیم کی اسکریننگ شروع، مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر نظر مصر میں جلا وطن کیے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کیلئے پاکستان بھی آپشن میں شامل پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر پاکستان نے

پڑھیں:

افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔

طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف میکنزم پر ترکیہ میں 25 اکتوبر کو بات چیت ہوگی: ترجمان دفترخارجہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کا اعلان
  • افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی: آئی ایس پی آر
  • افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج
  • افغانستان میں خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کئے، ترجمان پاک فوج
  • افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج
  • افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ​​​​​​​
  • پاکستان کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ