data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے شام کے سابق صدر بشار الاسد کے خلاف 2013 ء میں مہلک کیمیائی حملوں کے الزام میں نیا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کر دیا ۔ فرانس کی عدالتیں اس سے پہلے بشار کے خلاف 2وارنٹ جاری کر چکی ہیں۔ پیرس کے ججوں نے وارنٹ 29 جولائی کو جاری کیاتھا جس میں بشارالاسد پر انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات شامل ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عدالت نے اسی مقدمے سے متعلق پہلا وارنٹ منسوخ کر دیا تھا۔ اسی روز قومی استغاثہ برائے انسدادِ دہشت گردی نے نیا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔ پہلا وارنٹ نومبر 2023 ء میں جاری ہوا تھا تاہم 25 جولائی کو عدالت عالیہ نے اسے اس بنیاد پر کالعدم قرار دے دیا کہ بشار الاسد اْس وقت منصب صدارت پر فائز تھے اور انہیں مکمل سفارتی استثنا حاصل تھا۔ تاہم عدالت نے وضاحت کی کہ چونکہ بشار الاسد کو 8 دسمبر 2024 ء کو اقتدار سے ہٹایا جا چکا ہے، اس لیے اب ان کے خلاف نئے وارنٹ جاری کیے جا سکتے ہیں۔ بشار الاسد پر عائد الزامات کے مطابق کیمیائی حملے 5 اگست 2013 ء کو شام کے 2علاقوں عدرا اور دوما میں کیے گئے تھے، جن میں 450 افراد زخمی ہوئے۔ بعد ازاں 21 اگست کو مشرقی غوطہ میں ہونے والے حملے میں امریکی انٹیلی جنس کے مطابق اعصاب شکن گیس سارین کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بشار الاسد کے فرار کے بعد پہلا وارنٹ رواں برس 20 جنوری کو جنوبی شام کے شہر درعا میں 2017 کے فضائی حملے کے الزام میں جاری ہوا تھا، جس میں عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔ دوسرا وارنٹ 19 اگست کو 2012 ء میں شہر حمص میں صحافیوں کے مرکز پر بم باری کے الزام میں جاری کیا گیا تھا، جس میں امریکی صحافی میری کولون اور فرانسیسی فوٹوگرافر ریمی اوشلیک مارے گئے تھے۔ ستمبرکے آخر میں شام کی اپنی عدلیہ نے بھی بشار الاسد کے خلاف عدم حاضری میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا تاکہ اس معاملے کو بین الاقوامی پولیس ادارے انٹرپول کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بشار الاسد وارنٹ جاری جاری کی کے خلاف

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15فروری کو ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے شام 4بجےتک ہوگی،آر او کاغذات نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس 19دسمبر کو آویزاں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فرانس نے منگولیا کو کروڑوں سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ واپس کر دیا
  • عراق، شہید قاسم سلیمانی کے قتل کے مقدمے میں فردِ جرم جاری کر دی گئی
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار، فریقین کو نوٹس جاری
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف اراضی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا
  • عادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا
  • معطل میڈیکل لائسنس کے باوجود ایم ایس کی تعیناتی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر
  • پی ٹی آئی رہنماؤں‘ کارکنان کیخلاف مقدمات کی سماعت کل ہوگی
  • حکومت عدلیہ پر دباؤ ڈال کر سیاسی انجینیئرنگ کو آگے بڑھانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کا حنیف عباسی کے بیان پر ردعمل