کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جعفر ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے، اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر کے مطابق
پڑھیں:
امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپا
امریکی اسپیشل فورسز کا گزشتہ ماہ بحرہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والے دفاعی سامان کو موقع پر تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا اور اسے تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔