جیل میں سینڈوچ بھی مجھ تک نہیں پہنچے، نہ جانے کون کھا گیا؟ ڈکی بھائی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ان دنوں خبروں میں ہیں۔
ان کی گرفتاری اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جا رہے تھے۔
ان کی ضمانت اس وقت ممکن ہوئی جب دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔
جیل سے رہائی کے بعد، ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک تفصیلی وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ذکر کیا۔
بعد ازاں ڈکی بھائی نے ایک انٹرویو میں جیل کے کھانے اور اپنی صحت کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جیل میں انہیں معدے کی تکلیف تھی اور ڈاکٹروں نے ہلکی مائع غذا لینے کا مشورہ دیا تھا۔
اس دوران، انہوں نے اپنے بھائی سے سب وے سینڈوچز آرڈر کرنے کی درخواست کی تھی اور انہیں کہا تھا کہ روز سینڈوچ بھیج دیا کرو۔ تاہم، ایک دن جب سینڈوچز نہیں آئے تو انہوں نے تین دن تک انتظار کیا اور آخرکار پتہ چلا کہ جیل کا عملہ انہیں کھا رہا تھا۔
دوسری جانب ڈکی بھائی کی اس کہانی پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور کچھ صارفین انہیں جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈکی بھائی انہوں نے
پڑھیں:
بہن کی جان بچانے کے لیے بھائی منفی 50 ڈگری ٹھنڈے پانی میں اتر گیا
انگلینڈ کی کاؤنٹی ورک شائر کے علاقے کنیل ورتھ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر وِل جانسٹن اپنی بہن کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد چندہ اکٹھا کرنے کے لیے یخ بستہ پانی میں غوطے لگا دیے۔
وہ کینسر ریسرچ یوکے کے لیے شروع کی گئی ’12 ڈِپس آف کرسمس‘ مہم کے تحت اب تک 6 غوطے مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مہم وہ اپنی بہن لورا میتھیوز کے نام پر کر رہے ہیں۔
2 بچوں کے والد وِل جانسٹن بالسال کامن کے لیونڈر ہال میں واقع وائلڈ سوئمنگ لیک میں چھلانگیں لگا رہے ہیں جہاں پانی کا درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔
وِل نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ ’میں ایک پریشان اور بے بس بھائی تھا سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں ممکن ہے یہ پاگل پن ہو لیکن میں اسے پسند بھی کر رہا ہوں۔
بہن کی بیماری اور خاندان کا ردعمللورا میتھیوز، جنہیں پیار سے ’لوس‘ کہا جاتا ہے، کو گلٹی محسوس ہونے کے صرف 3 ہفتے بعد بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں سرجری اور ریڈیوتھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
وِل جانسٹن کے مطابق جب انہوں نے اس فنڈ ریزنگ مہم کے بارے میں سنا تو بغیر سوچے فوراً اس میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے یہ سب کرنے کی بڑی وجہ میری شاندار بہن لوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کینسر‘ لفظ سننا ہی خوفناک ہوتا ہے۔ ہم سب صدمے میں ہیں اور اس کا ساتھ دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن بہت مضبوط ہیں اور خاندان و دوستوں کا مضبوط حلقہ ان کا سہارا بنا ہوا ہے۔
فنڈ ریزنگ میں پیشرفتمہم شروع ہوتے ہی چند دنوں میں چندہ جمع کرنے والے صفحے نے ہزار پاؤنڈ سے زائد اسپانسرشپ حاصل کر لی۔ اب تک وِل جانسٹن 1,600 پاؤنڈ جمع کر چکے ہیں جبکہ ان کا ہدف 2,000 پاؤنڈ ہے۔
وِل کہتے ہیں کہ پہلی بار میں نے سوچا کہ دسمبر میں برف جیسے ٹھنڈے پانی میں چھلانگ کیوں لگا رہا ہوں؟ چند سیکنڈ بعد سردی کا احساس بھول جاتا ہے۔ جسم چند لمحے دکھتا ہے، پھر جب سانس بحال ہوتی ہے تو لطف آنا شروع ہو جاتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حمایت نے انہیں حیران کر دیا ہے۔
کینسر ریسرچ یوکے کا ردعملکینسر ریسرچ یوکے کی نمائندہ پاؤلا ینگ نے کہا کہ ہم ویل کے بے مثال جوش کے بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وِل اور ان کی بہن لوس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم پچھلے 50 برسوں میں برطانیہ میں کینسر سے بچاؤ کی شرح دگنی ہونے میں اہم کردار ادا کر چکی ہے۔
پاؤلا نے مزید کہا کہ ہم مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہے جب وِل جیسے لوگ ہماری ریسرچ کا ساتھ دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ لورا میتھیوز وِل جانسٹن یخ پانی میں غوطے