ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنگ سرویئر تشار ویشیہ نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے تاریخی اور روایتی مقامات اور شہروں کے نام بدلنے کی سیاست پر کافی تنقید کے بعد حالانکہ یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نام بدلنے کا ہنگامہ شروع کر کے کچھ لوگ اپنا ووٹ بینک ٹھیک کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر ریاست میں سامنے آیا ہے، جہاں کے سانگلی ضلع کے "اسلام پور" گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر تبدیل کر کے "ایشور پور" کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 13 اگست 2025ء کو بھارتی حکومت کی وزارت داخلہ کے خط کی بنیاد پر لیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نے نام بدلنے کی تجویز کی جانچ اور مقام کی تصدیق کرنے کے بعد نام بدلنے کی تجویز کو منظوری دی۔

اسلام پور میونسپل کونسل نے 4 جون 2025ء کو شہر کا نام ایشور پور کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس قراداد کو سانگلی کے سینئر پوسٹ آفس سپرنٹنڈنٹ اور سنٹرل ریلوے، میراج کے اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر نے بھی اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا۔ ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنگ سرویئر تشار ویشیہ نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی معلومات وزارت داخلہ، سرویئر جنرل آف انڈیا کے دفتر، ویسٹرن ریجن، جے پور اور پونے ڈائریکٹوریٹ کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔

وہیں "اسلام پور" کا نام بدل کر "ایشور پور" کرنے کے بارے میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر نتیش رانے نے انسٹاگرام پر کہا کہ مہاراشٹر کا اسلام پور اب ایشور پور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ایشور پور کا نام تبدیل کرنے کے لئے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر عوامی مارچ نکالا گیا تھا۔ نتیش رانے نے کہا کہ ایک ہندو ہونے کے ناطے میں نے بھی اس مارچ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانگلی اور پوری ریاست کے لوگوں کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ فیصلہ صرف نام تبدیلی تک محدود نہیں ہے بلکہ ہندو ثقافت کی وراثت کو محفوظ کرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو شناخت کے تحفظ کے لئے کئے گئے اس تاریخی فیصلے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلام پور ایشور پور نے کہا کہ کا نام کے لئے

پڑھیں:

مودی کی سفارتی ناکامیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کردیا، کانگریس کی کڑی تنقید

نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ “مودی قومی پالیسیاں چھپاتے ہیں، مگر ٹرمپ ان کا اعلان کرتے ہیں”، انہوں نے مزید کہا کہ “ٹرمپ نے حکومت کے سرکاری اعلان سے پہلے ہی آپریشن سندور کے خاتمے کا اعلان بھی کر دیا تھا، جو مودی سرکار کی کمزوری کا ثبوت ہے۔”

کانگریس نے یہ بھی کہا کہ مودی کا کوالالمپور سمٹ اور غزہ کانفرنس میں شرکت سے انکار اس بات کی علامت ہے کہ وہ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے مودی کو مفاد پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ “ملکی خودمختاری کو داؤ پر لگا کر اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف ہیں”، جبکہ ان کا “وشو گرو” (دنیا کا استاد) بننے کا خواب اب عالمی سطح پر ٹرمپ کے سامنے جھکنے سے چکنا چور ہو گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت کی سفارتی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دنیا میں بھارت کی “نام نہاد خودمختاری” کا پردہ فاش کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت نے ایل آئی سی کے 34 ہزار کروڑ روپے اڈانی گروپ کو بچانے میں لگا دئے، جے رام رمیش
  • مودی حکومت پر ووٹر لسٹ میں جعل سازی کا سنگین الزام: SIT رپورٹ نے پردہ فاش کردیا
  • بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
  • حکومت کا رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ
  • آزاد خیال اور سنجیدہ دانشوروں سے مودی حکومت کی دشمنی عیاں ہے، کانگریس
  • حکومت کا ٹی ایل پی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ
  • مودی کی سفارتی ناکامیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندہ کردیا، کانگریس کی کڑی تنقید
  • آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب
  • کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان