ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا ۔ انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا۔ ڈینگی کے پوزیٹو آنے پر عدیل اکبر نے تین دن کی میڈیکل چھٹی کی درخواست کی تھی، جسے ڈی آئی جی اسلام آباد نے منظور کر لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آئے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور وہ دفتر خارجہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔ قوی امکان ہے کہ ایس پی عدیل اکبر سے ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چل گئی ہو۔ پولیس کے ماہرین کے مطابق، ایس ایم جی گن کے شاٹ کا 65 ڈگری اینگل ہے اور پی ایس پی افسران ایس ایم جی گن کے استعمال میں ماہر نہیں ہوتے۔ ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کی موت کے وقت گاڑی میں موجود آپریٹر اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے ہتھیار کیوں مانگا اور انہیں کیوں دیا گیا۔ ایس پی کے موبائل فون کی کالز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ آپریٹر نے ابتدائی بیان میں کہا کہ وہ اپنی پروموشن کے سلسلے میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 4:23 بجے عدیل اکبر کو ایک کال آئی جس کے بعد وہ دفتر خارجہ گئے۔ کچھ دیر بعد واپس آ کر عدیل اکبر نے ان سے گن مانگ لی، جس کے بعد میگزین گن میں لوڈ کیا گیا۔ چند لمحوں بعد اچانک فائر کی آواز آئی، جو ایس پی عدیل اکبر کے ماتھے پر لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کا آپریٹر اور گن مین حراست میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدیل اکبر کا بیرون ملک اسکالرشپ کے لیے آج ٹیسٹ تھا اور وہ حال ہی میں ایس پی اسلام آباد کے طور پر پرموٹ ہو کر تعینات ہوئے تھے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ عدیل اکبر کے بھائی حسن بھی کل ان سے ملنے آئے تھے اور تمام فون کالز اور دیگر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں ماڑی ٹھاکراں میں کی گئی، جس میں آئی جی اسلام آباد، سی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر کی عدیل اکبر کا اسلام آباد کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کراچی اور کہروڑ پکا جیسے حادثات سے بچنے کے لئے اسلام آباد میں تمام کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا دیے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔ترجمان ایم سی آئی کے مطابق چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہولز موجود ہیں، اُنہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آج ہی تمام نشاندہی شدہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کر کے انہیں مکمل طور پر کور کر دیا۔
ایم سی آئی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ یونین کونسل کو دیں، تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔
ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
مزید :