برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں‘ 8 ہزار سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے۔
 عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اعلیٰ حکام کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں کارروائی کے دوران 8 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین وطن
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئے
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ای چالان کی تعداد 12ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے روز 6 گھنٹے میں 2 ہزار 622 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے حکام کے مطابق مہم کے دوسرے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار 301 جبکہ تیسرے روز 5 ہزار 979 ای چالان کیے گئے ہیں۔
 پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری