Express News:
2025-12-15@08:15:29 GMT

امریکا میں بغیر ڈرائیور چلنے والی ٹیکسی میں بچے کی پیدائش

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

سان فرانسسکو، امریکا میں ایک بہت ہی نایاب اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک عورت نے بغیر ڈرائیور چلنے والی خودکار ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دیا۔ 

سان فرانسسکو میں ایک خاتون Waymo نامی خودکار ڈرائیور ٹیکسی میں اسپتال جاتے ہوئے بچے کو جنم دے بیٹھی۔ 

خاتون نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا جانے کے لیے Waymo robotaxi بک کی تھی، لیکن راستے میں لیبر شروع ہوگیا۔ اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی خاتون نے گاڑی کے اندر بچے کو جنم دیا۔ 

Waymo کمپنی کی سپورٹ ٹیم نے گاڑی کے اندر غیر معمولی صورتحال محسوس کی جس پر ٹیم نے مسافر سے رابطہ کیا اور 911 ایمرجنسی کو اطلاع دی۔ اس دوران گاڑی خود بخود چلتی رہی اور ماں اور بچہ دونوں کو محفوظ طریقے سے اسپتال پہنچایا گیا۔ 

اسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں اور انھیں طبی امداد فراہم کی کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چینی جوڑے کے ہاں سنہری بال اور نیلی آنکھوں والی ’روسی‘ بچی کی پیدائش کا حیران کن واقعہ

چین کی 3 سالہ لڑکی، گو جیانگ اپنی فطری سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی وجہ سے حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے، جو عام طور پر قفقازی خصوصیات سے جڑی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کنڈوم کی مدد سے معدے سے لائٹر نکالنے کا انوکھا طبی عمل

یہ بچی مئی 2022 میں ایک چینی جوڑے کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور ابتدائی طور پر ایک عام چینی بچی لگتی تھی۔ لیکن 8 ماہ کی عمر میں اس کی آنکھیں نیلی ہو گئیں اور ایک سال کی عمر تک اس کے بال سنہری اور گھنگریالے ہو گئے۔

گو جیانگ کے والدین نے کہا کہ اس غیر معمولی شکل کی وجہ سے وہ شروع میں سوچتے رہے کہ کہیں aسپتال میں ان کے بچے کو تبدیل تو نہیں کر دیا گیا۔ تاہم متعدد ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد یہ تصدیق ہوئی کہ بچی واقعی ان کی جینیاتی اولاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں آگ جلانے کے سب سے قدیم آثار دریافت، انسانی تاریخ کی ٹائم لائن بدل گئی

بچی کے والدین کے مطابق گو جیانگ کی یہ خصوصیات اس کے  پردادا سے منتقل ہوئی ہیں، جو روسی تھے۔ یہ پردادا ہینان صوبے کی ایک خاتون سے شادی کرکے چین میں مقیم ہوئے اور 1985 میں وفات پا گئے۔

گو جیانگ کے والد جن کا خاندانی نام یانگ ہے، نے بتایا کہ یہ قفقازی خصوصیات مرد اولاد میں ظاہر نہیں ہوتیں اور یہ خصوصیات ماضی میں صرف خواتین میں منتقل ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا ایک دور کا رشتہ دار سربیا میں بھی رہتا ہے، لیکن ان کا رابطہ بہت کم ہوتا ہے۔

یہ واقعہ جینیاتی خصوصیات اور خاندانی تاریخ کے دلچسپ امتزاج کو واضح کرتا ہے اور گو جیانگ کو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چین چینی بچی روس قفقاز

متعلقہ مضامین

  • امریکا: خودکار ٹیکسی میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
  • چینی جوڑے کے ہاں سنہری بال اور نیلی آنکھوں والی ’روسی‘ بچی کی پیدائش کا حیران کن واقعہ
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی  کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • شہری کا موبائل واپس نہ کرنے پر عدالت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ ریڈرز کی تنصیب مکمل، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے
  • اسلام آباد: ایکسپریس وے پر ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے خاکروب جاں بحق
  • پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو