ٹک ٹاکر رجب بٹ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے جوا ایپ کیس میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ 6جنوری تک رجب بٹ اور ندیم نانی والے کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رجب بٹ اسلام آباد ہائی کورٹ سے پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں، جس پر ہائی کورٹ نے انہیں سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 6 جنوری تک توسیع دے دی۔
کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت دائر کیں۔
این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رجب بٹ اور ندیم نانی ندیم نانی والا
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔