واٹس ایپ ہیکنگ اور مالی فراڈ، خاتون رکن قومی اسمبلی تحقیقات میں سست روی پر مایوس
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
واٹس ایپ ہیکنگ کا شکار ہونے والی خاتون رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کے ساتھ پیش آئے واقعے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شاطر ہیکرز نے 19 اکتوبر کی صبح ایم کیو ایم پاکستان کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے مختلف نمبرز سے 15 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔
نکہت شکیل نے بتایا کہ ایک روز قبل 26 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کراچی کے دفتر میں انہیں بلا کر واقعے سے متعلق تحریری درخواست وصول کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے تحقیقات میں سست روی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ واقعے کے چھ روز بعد تحقیقات کا آغاز سے ملزمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو بینک اکاؤنٹس اور دو موبائل نمبرز پر پیسے ٹرانسفر ہوئے جن کے شواہد درخواست کے ساتھ فراہم کردیے گئے ہیں، خاص طور پر بینک میں منتقل کی جانے والی رقم سے کڑیاں جوڑ کر ملزمان کو باآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’15 لاکھ روپے کا آن لائن فراڈ‘ : رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ کیسے ہیک ہوا؟
نکہت شکیل نے تاخیر سے اقدامات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک بار پھر سے اسی بات کو دہرایا کہ ’رکن قومی اسمبلی اور کمیٹیوں کا حصہ ہونے کے باوجود میرے کیس میں تاخیر ہورہی ہے تو عام آدمی کو کتنی مشکلات ہوتی ہوں گی‘۔
تاہم وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ این سی سی آئی اے اُن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث ملزمان کو نہ صرف قانون کے کٹہرے میں لائے گی بلکہ فراڈ سے حاصل کی گئی رقم کو بھی ری کور کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی واٹس ایپ
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز