قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین مستعفی ہو گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طاہر حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
سیکریٹری جنرل طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔