پنجاب اسمبلی محکمہ ہائوسنگ حکام کی عدم موجودگی پر سپیکر ‘ اپوزیشن کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مختصر کارروائی کے بعد پیر 27 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ پچاس منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے متعلقہ سوالات کے جوابات کیلئے محکمہ کے سیکرٹری و دیگر افسران گیلری میں موجود نہ تھے۔ حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز نے نشاندہی کی تو سپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کو سیکرٹری کو سپیشل سیکرٹری کو بلوانے کی ہدایت کردی، اجلاس 35منٹ کی تاخیر کے دوبارہ شروع ہوا۔ تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے۔ نکتہ اعتراض پر اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے اسمبلی کی یہ حیثیت ہے کہ ایک یونیورسٹی کے ایف اے فیل ملازم کی سند دفتر میں منگوائی جو نہیں آئی، سپیکر نے کہا کہ میں نے رپورٹ منگوا لی ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے دو معطل ارکان اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز بحالی کے بعد ایوان میں موجود تھے۔ ان کی آمد پر اپوزیشن ارکان نے انہیں ڈیسک بجاکر خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے ایوان میں ٹماٹر لہرا کر حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کی سہولیات زوال کا شکار ہیں، دو ہزار روپے فی من لی جانے والی گندم آج اڑتیس سو روپے کی ہو چکی ہے، 75 روپے کا ایک ٹماٹر ہو چکا ہے، خدارا جو غریب شہری ہے وہ بجلی گیس بلوں بچوں کی فیسیں سے باہر نہیں نکل رہا، گڈ گورننس کا نعرہ لگانے سے گڈ گورننس نہیں ہوگی۔ ایک سال کے دوران چھ سو پچاس ماورائے عدالت قتل عام ہو چکا ہے، نو مئی کا واقعہ ہو چوبیس نومبر کا واقعہ ہو، آزاد کشمیر یا مرید کے کا واقعہ ہو، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور تفتیش کروائی جائے۔ خیبر پی کے وزیر اعلیٰ کو دو بار عدالت کے حکم کے باوجود اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اگر کہیں چنگاری بھڑکی تو بہت نقصان ہوگا، علیمہ خان کو ایک عدالت سے دوسری عدالت لے جایا جا رہا ہے ان کا تو شناختی کارڈ ہی بلاک کردیا گیا ہے، ہمیں اور ہماری پارٹی ورکرز کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جو اچھا نہیں، پتہ نہیں کب آپ کے پائوں کے نیچے سے کارپٹ کھینچ لیا جائے، اس دوران اپوزیشن رکن اسمبلی شیخ امتیاز نے پنجاب اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عوام اور قانون کے خلاف ہے ، سینئر قیادت کی مشاورت سے اگلے ہفتے لوکل گورنمٹ ایکٹ کو کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر بارڈر پر صورت حال بہت گمبھیر ہے ، آپریشن جاری ہے اور اس کیلئے عوام کا ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کہا کہ
پڑھیں:
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا چیف وہپ اپوزیشن کو خط؛ عمر ایوب کیسز پر تحریری وضاحت طلب
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی اور چیف وہپ حزبِ اختلاف ملک عامر ڈوگر کو سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات سے متعلق تحریری وضاحت سے متعلق باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کا عمل مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عمر ایوب خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی موجودہ قانونی حیثیت کی تحریری تصدیق فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری
ترجمان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ عمر ایوب خان کے کیسز عدالتوں میں زیر التواء نہیں، تاہم اس بارے میں کوئی تحریری تصدیق سیکرٹریٹ کو نہیں ملی۔
اسی باعث چیف وہپ سے باضابطہ طور پر تحریری معلومات طلب کی گئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب خان کے بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا گیا ہے، اس لیے کیسز کی تازہ پیش رفت اور قانونی پوزیشن جاننا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
ترجمان کے مطابق طریقہ کار کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا عمل اسی وقت آگے بڑھایا جا سکتا ہے جب مطلوبہ دستاویزات اور تحریری وضاحت موصول ہو جائے گی۔
سیکرٹریٹ نے ملک عامر ڈوگر سے درخواست کی ہے کہ معاملے کی جلد تکمیل اور قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے درکار تمام تفصیلات اور دستاویزات فوری طور پر ارسال کی جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں