تحریک لبیک پر پابندی کیلئے کافی مواد موجود تھا، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کافی مواد موجود تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس تنظیم نے راستے میں جگہ جگہ املاک کو نقصان پہنچایا، جو تنظیم ایسی کارروائی میں ملوث ہو تو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 30 دن کے اندر متعلقہ جماعت اپیل کرسکتی ہے، نظر ثانی کی اپیل کے بعد پابندی برقرار رہے تو پھر عدالت جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی اس جماعت نے یقین دہانی کرائی تھی لیکن پوری نہ کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے جو پہلی تقریر کی، اس میں کہا کہ عشق لیڈر میں مارا جاؤں گا، یہ تو وزارت اعلیٰ کےلیے آئے ہی نہیں وہ تو خودکشی کےلیے آئے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی کو یہ دکھایا جانا چاہیے تھا کہ اس طرح ہوا میں نہیں اڑتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔ سہیل آفریدی جب بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر کابینہ بنائیں گے تو ایک اور مسئلہ ہوجائے گا۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم سب نے کبھی ان کو جیل میں تکلیف دینے کی بات نہیں کی، مفتاح اسماعیل ہمارے بھائی ہیں، وہ تو اسحاق ڈار کے شاگردوں میں سے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ میں کوئی یہ بات دکھا دے کہ انتخابات غیرجماعتی ہوں گے، ایکٹ میں ایسا کہیں نہیں لکھا۔ کمیٹی کا کنوینر تھا مسودہ پڑھا ہے ایکٹ میں ایسی چیز نہیں، جو یہ بات کررہے ہیں وہ ایکٹ کو پڑھے بغیر ہی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسودے میں غیرجماعتی الیکشن کا کوئی ایکٹ نہیں، عدالت کا فیصلہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن سے نہیں روکا جاسکتا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یونین کونسل سے میئر تک کسی جماعت کو نہ روکا گیا ہے نہ روکا جاسکتا ہے، یہ تاثر بالکل غلط ہے، کسی جماعت کو اس ایکٹ میں بلدیاتی انتخابات سے نہیں روکا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء نے کہا کہ ایکٹ میں
پڑھیں:
تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) پر پابندی لگا دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر سمری کابینہ میں بھیجی تھی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی معاشی، داخلی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح پاک-افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سمریاں منظوری کےلئے پیش گئیں۔