پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اونچی آواز میں گانا لگانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں میڈم نور جہاں کے پنجابی گانے لگائے ہوئے تھے۔پولیس اہلکار گشت کے دوران جاوید نگر بائی پاس کے قریب پہنچے تو وہاں پر کچھ دکانداروں نے شکایت کی کہ ملزم فاروق نے اپنی دکان پر اونچی آواز میں گانے لگا رکھے ہیں جس سے ارد گرد کے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔پولیس نے دفعہ 144 اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق کو گرفتار کر کے اس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اونچی ا واز میں

پڑھیں:

حکومت پنجاب کابلدیاتی ایکٹ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، مفتی عامر محمود 

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ غیرجماعتی بنیادوں پر الیکشن کا انعقاد سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس میں وہ تمام اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو دینے کی بجائے سرکار کو نواز نے کے لئے دینا چاہتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامرمحمود نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں یہاں جمہوریت ہے بادشاہت نہیں، اسی لئے بادشاہی فرمان نہ چلائے جائیں، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ایک بار پھر قوم کی نگاہیں قائد مولانا فضل الرحمن کے عوام دوست مضبوط بیانیہ پر مرکوز ہیں، حکومت پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، جس کے خلاف جے یو آئی ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی اور عوام کے حقوق کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، آئین کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور قیادت کے بیانیہ کو عام کرنے کی بھرپور مہم چلائیں گے، 27 دسمبر کو ملتان مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں کنونشن ہوگا جس کی صدارت قائد مولانا فضل الرحمن کریں گے۔

غیرجماعتی بنیادوں پر الیکشن کا انعقاد سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس میں وہ تمام اختیارات نچلی سطح پر عوامی نمائندوں کو دینے کی بجائے سرکار کو نوازنے کے لئے دینا چاہتی ہے اور ضلع کونسل کو ختم کرکے بیوروکریسی کے ذریعے انتظامی امور کو چلانا چاہتی ہے، ایوانوں میں بیٹھے عوامی نمائندوں کو عوام سے لئے گئے مینڈیٹ کی پاسداری کرنی چاہیئے ورنہ ا عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں جے یو آئی ملتان کی ضلعی مجلس شوری کے اراکین سے صدارتی خطاب میں کیا۔

جے یوآئی صرف مذہبی ہی نہیں بلکہ سیاسی،عوامی اور جمہوری جماعت بھی ہے جس کا پارلیمان میں تاریخی کردار ہے اسی لئے حکومت ہمارے صبر کاامتحان نہ لے اور ہمارے صبر کوکمزوری نہ سمجھا جائے حکومت جس طرح آئمہ مساجد پر چند ٹکوں کے عوض دبا ڈال کر بادشاہانہ غیر مناسب رویہ اختیار کر رہی ہے اور آئمہ مساجد کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور 39 سوالات پر مشتمل ڈیٹا فارم کے زریعے بے گناہ علما کرام کو ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے اس کی ملکی تاریخ میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی، ہم حکومتی دبا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کابلدیاتی ایکٹ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، مفتی عامر محمود 
  • لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
  • راولپنڈی؛ شہری کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
  • خیرپور : پولیس کی کارروائی، تلاش ایپ کے ذریعے چیکنگ کی گئی
  • حیدرآباد، ایک گھنٹے میں دو پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار
  • کراچی، سندھ کلچر ڈے، شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے ریلی کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج
  • خیرپور میرس: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسکریننگ جاری
  • موچکو پولیس کی کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام، منشیات فروش گرفتار
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • بچی سے زیادتی کیس، مجرم کو 39برس قید کی سزا ، لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ طلب