ویب ڈیسک: ملکہ ترنم نورجہاں کے اونچی آواز میں گانے سننے والے شہری کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس  کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد سے اونچی آواز میں گانا چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس کا ایمپلی فائر اور سپیکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار شخص کے خلاف پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گانے سن رہا تھا۔
دوسری جانب اس شخص کی گانے سننے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
 
 

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

چارسدہ میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتار

پشاور:

تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او تھانہ تنگی نوشیروان خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے علاقے کے گھروں کی پروفائلنگ اور شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انتھک کوششوں کے نتیجے میں ٹیم نے نہایت کم وقت میں ملزم بلال ولد امان حسین سکنہ محمد عالم خان کلے گنڈھیری تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے اس کیس میں بہترین کارکردگی دکھانے پر تفتیشی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ چارسدہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دکان میں میڈم نور جہاں اونچی آواز میں گانا لگانے پر شہری گرفتار، مقدمہ درج
  • شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا!
  • اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
  • فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
  • کراچی، سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹرسائیکل پر سوار ملزم پہنچان لیا
  • چارسدہ میں کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • کوئٹہ؛ خاتون اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار
  • کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل
  • میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل، تین ملزمان گرفتار