Islam Times:
2026-07-24@13:47:09 GMT

ہمیں کوے سے نہیں لڑنا، اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

ہمیں کوے سے نہیں لڑنا، اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ دو سیاسی مسخرے وزراء آکر عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، ہمیں تصادم کی سیاست نہیں کرنی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں کوے سے نہیں لڑنا ہمیں اونچی اڑان کرنی ہے، دو سیاسی مسخرے وزراء آکر عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، ہمیں تصادم کی سیاست نہیں کرنی۔ یہ بات انہوں ںے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان کردیا۔ جلسے سے محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، اسد قیصر، محمود خان اچکزئی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے جو عزت ملی بانی چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ملی، 2013ء سے 2024ء تک تحریک انصاف کو ووٹ دیا کلین سویپ کیا، پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا اعلان کرتا ہوں، سو بستروں کا اسپتال اور انڈر پاسز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا میں گورننس نہیں اگرگورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے، یہ بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخوا حکومت سنجیدہ نہیں ہے اگر ہم سنجیدہ تو آپ بھی نہیں ہیں آپریشن پر آپریشن ڈرون پر ڈرون کررہے ہیں آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہورہی تو پالیسی تبدیل کریں ہمارا کیا قصور ہے؟ انہوں نے آئی ایم ایف رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ کرپشن کے 5 ہزار 3 سو ارب روپے کھانے نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا صوبہ ہے لیبارٹری نہیں ہے جہاں تجربے کیے جائیں، ہمارے مشران، سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹرین بیٹھے گے وہ پالیسی بنائیں گے، سیاسی نابالغ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم لوگ صرف بانی چیرمین کی بات کرتے ہیں، جب میرا نام وزیراعلی کے لیے آیا مجھ پر الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوے سے نہیں لڑنا ہمیں اونچی اڑان کرنی ہے، تحریک انصاف تصادم کی سیاست نہیں کرتی ہم نے آئین و قانون کا راستہ اپنایا ہے، دو سیاسی مسخرے وزراء آکر عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے اور میرے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کرتا ہے، میں قبائلی ہوں پاکستان اداروں سے محبت کرتا ہوں ہم کسی کو برا بھلا نہیں کہتے، ہم نے وطن کے لیے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے قربانیاں دیں، ایک جعلی سینٹر اور ادارے کے ڈی جی میں فرق ہونا چاہیے، اپنے بارے میں کچھ نہیں کہتے؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پریس کانفرنس نے کہا کہ کرتے ہیں کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا آج 300 سے زائد خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کررہی ہیں، مجھےخواتین کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی کہ ایک تازہ دم دستہ عوام کی خدمت کےلیے تیار ہے، شہریوں کو پر امن زندگی دینے کی ذمےداری اب آپ پر عائد ہوتی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے، مستقبل میں بھی پولیس کے تمام مسائل کو بہتر اور ترجیحی انداز میں حل کیا جائے گا، پاس آؤٹ ہونے والے جوان فیلڈ میں جا کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ہی اپنے امیج (تاثر) کو بہتر بنا سکتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی بنیاد معیاری افرادی قوت اور انسانی وسائل پر ہوتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور خلوصِ دل سے خدمت پولیس کا مقصد ہے، پولیس کی وردی جوانوں کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑا امتحان بھی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اور حکومت کی نظریں پولیس فورس پر مرکوز ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈائٹ چارجز بڑھانےکی منظوری محکمہ فنانس میں زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے ٹرینرز کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے اور گریڈ 17 سے 21 کے افسران کا ٹریننگ الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے، رزاق آباد، سکرنڈ اور حیدرآباد کے مراکز کو پولیس ٹریننگ اسکول کا درجہ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • ہالینی فیلڈ: کس طرح سرکاری ریکارڈ ابتدائی طور پر توقع سے زیادہ طویل اور مضبوط پیداواری مستقبل کو ظاہر کرتا ہے
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت