اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تقرری  کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے تقرر اور چیف آف ایئر سٹاف کی مدت  میں توسیع کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو منظور کر لیا جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف  کو پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی میعاد میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی، یہ توسیعی مدت  19 مارچ 2026ء سے شروع ہوگی، صدر مملکت نے چیف آف ایئر سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور چیف آف ایئر سٹاف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوائی تھی۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026ء میں مکمل ہونے پر ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی سٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔ صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026ء  سے شروع ہوگی۔ صدر مملکت نے چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دریں اثناء فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ٹھیک ہے سب آپ کے سامنے ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اُونچی اُڑان کی طرف جائے گا۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہ ہے کہ چیف آف ڈیفنس کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ ملک کا دفاع مزید بہتر ہوگا۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشل ہوا۔ وزیراعظم نے چیف آف ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاکستان فضائیہ نے معرکہ حق میں شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی۔  شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کے لئے ملک کے تمام ادارے مل کر کام کریں گے اور ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمیسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس اہم قومی ذمہ داری کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی ان کی شاندار پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قائدانہ اہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی سربراہی میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے سردار ایاز صادق نے اس موقع پر بھارتی جارحیت کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جراتمندانہ فیصلوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں پاک افواج نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اور علاقائی و عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔ مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی ان کی قیادت میں انتہائی مؤثر اقدامات اٹھائے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کو ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا اور دنیا ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی معترف ہے۔ سپیکر نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے اور صلاحیت کے ساتھ ملک کی دفاعی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ظہیر احمد بابر سدھو چیف ا ف ڈیفنس فورسز چیف آف ڈیفنس فورسز چیف ا ف ا رمی سٹاف چیف ا ف ایئر سٹاف صدر مملکت نے چیف سید عاصم منیر کی توسیع کی منظوری شہباز شریف نے نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں سال کی توسیع بابر سدھو کی نے چیف ا ف ا مدت ملازمت ملازمت میں نے کہا کہ انہوں نے کی مدت ملک کے کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کردی۔

صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

صدر نے آرمی چیف (جو اب سی ڈی ایف بھی ہوں گے) اور چیف آف ائیر اسٹاف دونوں کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کی سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت کو منظوری کے لیے ارسال کردی تھی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
  • اب بھرے گا پاکستان اڑان ،اب سب ٹھیک ہوگیا ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی
  • پاکستان یہاں سیاب اونچی اڑان کی طرف جائیگا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • سب ٹھیک ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا
  • سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
  • چیزیں بہتری کی طرف گامزن، پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر