حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا،جج، جرنیل، سیاستدانوں اور علماء کی قومی کانفرنس بلائی جائے(محمود اچکزئی) آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان
تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی،رہنمائوں کا خطاب

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا، جج جرنیل، سیاستدانوں، علماء پر مشتمل قومی کانفرنس بلائی جائے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر اسد قیصر، شاہد خٹک، مینا خان، تیمور سلیم جھگڑا، عاطف خان، مصطفی نواز کھوکھر ، شیر علی ارباب، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی خطاب کیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاکستانی آئین کے مطابق جو آئین توڑتا ہے وہ سیکورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا وہ ترقی کررہے ہیں، جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی۔اچکزئی نے کہا کہ افغانستان والے ہمارے بھائی ہیں ہم ایک زنجیر ہیں، آئین و قانون کی بات کرنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، قومی کانفرنس بلائی جائے جس میں جج، جرنیل، علما اکرام اور سیاست دانوں کو بلایا جائے، قومی کانفرنس میں ہم ایک دوسرے کو بخش دیں اور ملک کو بچائیں، ایسا ملک ہو جہاں ہم آزاد ہوں آئین و قانون کی بالادستی ہو، پارلیمنٹ اور عوام کی منتخب اسمبلیاں ریاست ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ ا ئین پاکستان قومی کانفرنس

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل

جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام

پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم بانی کے ساتھ : سہیل آفریدی، ایک دوسرے کو بخش دیں، ملک بچائیں: اچکزئی 
  • گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
  • گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان
  • عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، پشاور جلسے میں قرارداد منظور
  • عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا؟ محمود اچکزئی کا پشاور جلسے میں سوال
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری
  • پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل