قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام طلب کیے جانے کا امکان، اہم قانون سازی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-13
اسلام آباد: (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بج طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیرِاعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع
کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث کی جائے گی، جبکہ حکومت اجلاس کے دوران اہم قانون سازی کی منظوری حاصل کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس میں مختلف قومی امور اور عوامی مفاد کے مسائل پر غور کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔