رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رؤف۔فوٹو: فائل

بلوچستان اسمبلی کی رکن شاہدہ رؤف نے کہا ہے کہ حکومت آج اغوا ہونے والے 18 مزدوروں کی بازیابی کےلیے اقدام کرے۔

بلوچستان اسمبلی میں گفتگو کے دوران شاہدہ رؤف نے کہا کہ صوبے میں 1 ہفتے میں 27 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 18 مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے، حکومت اغوا کیے گئے مزدوروں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

شاہدہ رؤف نے مزید کہا کہ امن و امان کے ساتھ ساتھ ہر محکمے کے حوالے سے بریفنگ رکھی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شاہدہ رو ف

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے، الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صاف، شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔ موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد قائم ہونے والی نگرانی حکومت 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہے تاہم سخت موسمی حالات کے تناظر میں گلگت بلتستان کا آئندہ الیکشن دو ماہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال مئی میں جی بی کے عام انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش
  • خضدار میں مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، 18مزدور اغوا، گاڑیاں نذر آتش
  • خضدار سے 18 مزدور اغوا، مسلح افراد کا تعمیراتی کیمپ پر حملہ، گاڑیاں نذر آتش
  • خضدار میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں پر مسلح افراد کا حملہ، 13 مزدور اغوا
  • مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی
  • بلوچستان اڑھائی سالہ حکومت کا کوئی معاہد ہ نہیں پی پی پی تحریری شکل میں موجودہ ن لیگ 
  • آئی جی پنجاب عثمان انور لاہور ہائیکورٹ میں پیش، 10 روز کی مہلت مل گئی
  • لاہور: لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت
  • بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے رابطے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی