پنجاب حکومت کا نیا اقدام، کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں 258 اسامیوں پر بھرتی ہوگی۔
جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور 15 فروری سے فعال ہوگا جس میں 1104 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں 19 ارب 90 کروڑ روپے کی ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انسٹی ٹیوٹ آف
پڑھیں:
پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
پنجاب اسمبلی میں چھ بل منظور کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دی منہاج یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل، دی کراونرج یونیورسٹی بل، دی ٹائمز یونیورسٹی ملتان ترمیمی بل، علی ابن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، دی سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل اور دی اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2025 منظور کیے گئے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھیجے گئے گنج شکر یونیورسٹی کے بل 2025 کی ایک بار پھر متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔
چیرمین سمیع اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں دو پنجاب یونیورسٹی بل، دی پریمیر یونیورسٹی لاہور بل، دی پروٹیکشن اگیںنسٹ ہراسمنٹ اف وویمن ایٹ ورج پلیس ایمنڈ منٹ بل، دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمنڈمنٹ بل اور دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ایمنڈمنٹ بل 2025 پیش کیے گئے۔
بعد ازاں پانچوں بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔