خضدار میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں پر مسلح افراد کا حملہ، 13 مزدور اغوا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے 13 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے تعمیراتی مشینری اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر گئے۔
لیویز حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: مستونگ میں 9 مزدور اغوا، مسلح افراد نامعلوم مقام پر لے گئے
اغوا کیے گئے مزدور خضدار اور واشک کے درمیان سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔
یہ ایک ہفتے کے دوران مزدوروں کے اغوا کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مستونگ سے بھی 9 مزدوروں کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
بنوں:مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-01-7
بنوں(آن لائن)بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پل کو نقصان
پہنچا ہے جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔