خضدار، تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغواء
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
نجی تعمیراتی کمپنی خضدار کو ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے ملانے والی سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی۔ جن کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور 20 مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں دو مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغواء کر لیا، جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والے مزدوروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ شب ضلع خضدار میں نال کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا، جہاں درجنوں مسلح افراد نے پہلے شاہراہ کی ناکہ بندی کی اور اس کے بعد ایک نجی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور کریش پلانٹ پر حملہ کیا۔ مذکورہ تعمیراتی کمپنی خضدار کو ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے ملانے والی سڑک کی تعمیر پر کام کر رہی تھی۔ علاقے کے لیویز انچارج کا کہنا ہے کہ درجنوں مسلح افراد نے کریش پلانٹ پر دھاوا بول کر وہاں موجود گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی۔
ان کے مطابق آگ لگنے سے کم از کم آٹھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملہ آور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواء ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ تعمیراتی کمپنی ڈی بلوج کے مطابق مسلح افراد 20 مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے تھے تاہم بعد میں دو مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا، جبکہ 18 تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز، ایف سی اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ حکام کے مطابق مزدوروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ کے علاقے دشت میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزدوروں کو اغواء کر تعمیراتی کمپنی مسلح افراد نے کے مطابق کے علاقے کے کیمپ کام کر
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہوشربا انکشافات، پاکستان دشمن اسرائیل کی مذموم سازش کا پردہ فاش
اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش، ’’پریڈیٹر لیکس‘‘ نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اسکے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی تکنیکی شواہد کی تصدیق کے بعد حقائق منظر عام پر آگئے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فرم انٹیلیکسا (Intellexa) کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔
کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔ کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر صارف سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی۔
پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویئر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی۔
اسرائیل کی پاکستان کی خفیہ جاسوسی کے پیچھے یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ناپاک عزائم پوشیدہ ہیں۔ عالمی تنظیم کی رپورٹ نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو بے نقاب کر دیا۔