بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پہلے بھی بارودی مواد سے کئی رابطہ پل اڑا چکے ہیں جن کو بعد میں عارضی طور پر تعمیر کر دیا گیا اور سلسلہ بدستور جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بارودی مواد مسلح افراد رابطہ پل
پڑھیں:
بلوچستان: کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملیں
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ ,کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی. پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں. ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا. پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔