کراچی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی، جعلی جوائننگ لیٹرز اور ڈالرز سمیت دیگر اشیا برآمد، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، جعلی جوائننگ لیٹرز اور ڈالرز سمیت دیگر اشیا برآمد کرکے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی ، پی آئی اے اور اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز ، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات ، جعلی ڈالرز بنانے کے کالے کاغذ ، کیمیکل اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔
پولیس نے جعلسازی میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بہزاد سے جعلی پاکستانی کرنسی اور امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے ۔ ملزم سے پی آئی اے اور اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز ، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات ، جعلی ڈالرز بنانے کے کالے کاغذ ، کیمیکل اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتا تھا اور نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر جعلی جوائننگ آرڈر دیتا تھا ۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھیں۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ 4 برس سے جعلسازی کر رہا تھا ۔
گرفتار ملزم کے ساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں ۔ ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کر رکھے ہوئے تھے ۔ گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے سائز کے سفید کاغذ بھی ملے ہیں ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گارڈن اور پولیس پارٹی کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی جوائننگ دیگر اشیا کے جعلی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔