راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے  آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ، تشددمیں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا۔ متاثرہ شہری نے رہائشی علاقے میں اسکریپ کا گودام بنانے کی شکایت کی تھی جس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، 10 افراد نے شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد کیا اور پھر اسے زنجیروں سے باندھ کر برہنہ کر کے زمین پر گھسیٹا گیا۔تھانہ سٹی کی حدود گوال منڈی میں شہری کو برہنہ کرکے مسلح افراد نے ڈنڈوں، پائپوں اور لاتوں سے بری طرح تشدد کیا۔ فوٹیج میں لہولہان شہری ملزموں کی منتیں کرتا رہا لیکن غنڈہ گرد عناصر نے اس پر کوئی رحم نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

سٹی 42 : راولپنڈی کے تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کا سرغنہ  گرفتار کرلیا، جس کے پاس سے چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی گئی۔ 

پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکو نے دوران واردات فائرنگ کرکے وین کے ہیلپر کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ 

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی؛ شہری کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
  • خیرپور : پولیس کی کارروائی، تلاش ایپ کے ذریعے چیکنگ کی گئی
  • راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والا بیٹا سزائے موت کا مستحق قرار
  • راولپنڈی؛ انڈے سپلائی کرنیوالی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار
  • نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ، غیرملکی سیاحوں سمیت کم از کم 23 افراد ہلاک
  • خیرپور میرس: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسکریننگ جاری
  • راولپنڈی : لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور
  • واشنگٹن میں بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار