Jasarat News:
2026-07-24@02:46:01 GMT

ڈیفنس میں گھریلو ملازم 5 کروڑ سے زائد لوٹ کر فرار

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابان مجاہد میں گھریلو ملازم تاجر کے گھر 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغیر تصدیق ملازم رکھنا ایک اور تاجر کو مہنگا پڑگیا۔ڈیفنس فیزفائیو خیابان مجاہد میں تاجر کے گھر پانچ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی ، جو کسی اور نے نہیں بلکہ مبینہ طور پر گھر کے ملازم بلال کی جانب سے کی گئی ہے۔اس واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا، ڈکیتی دو روز قبل ملازم بلال اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ تاجر اپنے گھرسے والدہ کے ہمراہ نکلا، گھرپرصرف نانی موجود تھی، کچھ ہی دیر بعد نانی کی جانب سے فون آیا کہ واردات ہوگئی ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہنا تھا کہ پتہ چلا ہمارے نکلتے ہی ملازم بلال دو ساتھیوں سمیت گھر آیا چھری اور اسلحے کے زور پرنانی کو یرغمال بناکرواردات کی ، نانی کے ہاتھ میں 90 لاکھ سے زائد مالیت کے 20 تولے کے کڑے اتارے ہاتھ میں پہنی پانچ قیمتی انگھوٹیاں بھی اتروائی۔اس کے علاوہ الماری سے 10 طلائی سیٹ، ایک قیمتی ہیروں کا ہارانگوٹھیاں، رنگ، بالیاں اور ثقافتی ہار بھی لوٹے گئے، قیمتی رولیکس اور کارٹئیرسمیت 3 گھڑیاں بھی لوٹی جبکہ سونے کے دو بسکٹ اورالماری میں رکھے 4 لاکھ کیش بھی لوٹے گئے۔واردات کے بعد ملزم نے گھر پر ہی کھڑی موٹرسائیکل لے کر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر  کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔

اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف