بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم  نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی کے تحت مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر بڑھتی جا رہی ہے۔

نریندر مودی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسیوں نے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور  اقلیتوں کے مذہبی و اقتصادی حقوق انتہا پسندوں کے نشانے پر  ہیں۔  وزیر اعلی ٰاتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم مخالف اقدامات   کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب  مسلمانوں کے کھانے اور مذہبی آزادی پر بھی قدغن  لگا دی گئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کی صد سالہ  تقریب جشن سے نفرت انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حلال مصنوعات کے منافع کو مذہب کی تبدیلی، جِہاد اور دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال کیا جا تا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اسلام نے بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور آبادی کا توازن بدلنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے سیاسی اسلام کے خلاف بڑی جدوجہد کی، مگر تاریخ کا یہ سچ چھپایا گیا ہے۔ مذہب اسلام آج بھی بھارت کے امن اور ہم آہنگی کے دشمن کے طور پر سرگرم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بعد بھارت میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے کو ملی ہے، جہاں   رامپور ، بہار میں انتہاپسند ہندوتوا ہجوم نے ایک مسجد پر حملہ  کیا ہے اور قرآن پاک کی بےحرمتی کی ہے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماضی میں بھی مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات اور اقدامات    کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی کے تحت 2017ء  سے اب تک ہزاروں مسلم خاندانوں کے مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔

مودی راج میں مذہبی انتہا پسندی اور مسلم مخالف پالیسیوں نے بھارتی سیکولر ازم کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسلمانوں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ

پڑھیں:

مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، اور سفارتی و تجارتی دباؤ کے ذریعے کئی ممکنہ تنازعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں نے ابھی وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے، اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا حماس کو ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کا انتباہ 

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اب تک 8 ممکنہ جنگوں کو تجارت اور معاہدوں کے ذریعے روکا ہے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ممکنہ تصادم بھی شامل تھا۔

ٹرمپ کے مطابق، پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپ کے دوران 7 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ میں نے دونوں ممالک کو فون کیا اور کہا کہ اگر وہ جنگ پر گئے تو امریکآ ان کے ساتھ تجارت بند کر دے گا۔ 24 گھنٹوں کے اندر دونوں ملکوں نے رابطہ کر کے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے براہِ راست گفتگو کی ہے، جس میں بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات میں کمی پر بات ہوئی۔  وزیر اعظم مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا اور وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا، مودی روس سے زیادہ تیل نہیں خریدنے جا رہے۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ جنگ ختم ہو، اور آپ جانتے ہیں کہ اب بھارت روسی تیل کی خریداری میں بڑی حد تک کمی لا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے روسی خام تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو اس وقت بھارت کی کل تیل درآمدات کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دونوں رہنماؤں کی کسی حالیہ گفتگو کی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی توانائی پالیسی ہمیشہ بھارتی صارفین کے مفادات کے تحفظ پر مبنی رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا انڈیا پاکستان ٹرمپ مودی

متعلقہ مضامین

  • مودی راج  میں مسلم مخالف اقدامات شدت اختیار کر گئے، سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب
  • بدلے کی آگ میں جلتا مودی خطے کے امن کے لیے خطرہ
  • نریندر مودی جو بات چھپاتے ہیں ٹرمپ اسے اجاگر کر دیتے ہیں، کانگریس
  • مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں
  • مودی حکومت نے مسلم دشمنی کو سیاست کا حصہ بنا دیا، الجزیرہ کا انکشاف
  • مودی حکومت نے مسلم دشمنی کو سیاست کا حصہ بنا دیا، الجزیرہ کا انکشاف
  • مودی کی ہندوتوا سیاست کا روایتی ہتھیار: مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی مہم تیز
  • بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن