نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
نیب کی ریکارڈ ریکوری سے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 1.10 ٹریلین روپے (1,104.97 ارب روپے) کی ریکارڈ بازیابی کر کے قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ کیا ہے۔
نیب کے مطابق، حالیہ سہ ماہی میں کی جانے والی یہ ریکوری گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران نیب کی مجموعی ریکوری 1,649.
نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 361 ایکڑ اضافی اراضی، جس کی مالیت 2.5 ارب روپے ہے، بازیاب کرائی۔مزید برآں، نیب نے 1.39 ملین ایکڑ پر محیط منگرووز جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی، جس کی مالیت 1,104.97 ارب روپے بنتی ہے۔ جنگلات کی اراضی کی مجموعی ریکوری 2,592.74 ارب روپے (2.59 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
نیب بلوچستان نے 414,036 ایکڑ جنگلاتی اراضی بازیاب کرائی جس کی مالیت 44.8 ارب روپے ہے، جبکہ نیب خیبر پختونخوا نے 3.2 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی طور پر الاٹ کردہ ریاستی اراضی ریکور کر کے وزارتِ صنعت و پیداوار کے حوالے کی۔عوامی دھوکہ دہی کے متاثرین کے ازالے کے لیے نیب نے B4U کیس میں 5008 متاثرین کو پہلی بار آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے رقوم کی تقسیم کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ سعودی عرب کی جانب سے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام اور پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان میں... افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیب کی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔