ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے شوہر کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چھوڑ ہی دو بیچارے کو، اس کی عمر 75، 76 سال ہو گئی ہے اور میرے خیال میں اب وہ سیاست بھی نہیں کریگا، اسے چھوڑ دینا چاہیے۔ کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوڑیں نہ چھوڑیں لیکن ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چھوڑ دینا چاہیے، وہ جیل میں تکلیف میں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کر دینا چاہیے، یہ مطالبہ ایک وائرل ویڈیو میں سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں کیپٹن (ر) صفدر یوٹیوبر تصدق اعوان کیساتھ موجود ہیں۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ آپ نے کوئی جیل نہیں چھوڑی، جس میں آپ قید نہ ہوئے ہوں، اڈیالہ جیل میں آپ بھی رہے ہیں آپکا وہاں اچھا وقت گزرا، اس جیل کا آج کل بہت چرچا ہے۔

تصدیق اعوان نے کہا کہ اڈیالہ جیل والے کو بھی اب چھوڑ دیں، لڑائی معاف کریں، رات کو وہاں با ہر وزیراعلیٰ آگ جلا کے بیٹھا رہتا ہے، اب اسے چھوڑ دیں۔ جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چھوڑ ہی دو بیچارے کو، اس کی عمر 75، 76 سال ہو گئی ہے اور میرے خیال میں اب وہ سیاست بھی نہیں کریگا، اسے چھوڑ دینا چاہیے۔ کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوڑیں نہ چھوڑیں لیکن ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چھوڑ دینا چاہیے، وہ جیل میں تکلیف میں ہوں گی۔ خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے کی سزا سنائی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چھوڑ دینا چاہیے کی اہلیہ بشری کیپٹن صفدر بی بی کو کو چھوڑ صفدر کا

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم