اراضی کیس، پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-18
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی احتساب عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج علی اعجاز نے کی۔ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے سینئر وکلا سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے پرویز الٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست منظور کر لی۔وکیل سردار عبدالرازق کے مطابق معزز عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو آئندہ سماعتوں میں حاضری سے مستقل استثنا دے دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔تخت پڑی اراضی کیس میں چودھری پرویز الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے، جس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی عدالت میں
پڑھیں:
عدالت میں مسلسل عدم حاضری، علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
عدالت نے سٹی پولیس کو علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل گزشتہ سماعت میں بھی علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت: علیمہ خان کی مسلسل عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
آج ہونے والی سماعت کے دوران مقدمے کے 10 ملزمان سمیت علیمہ خان کا ضامن محمد شریف عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علیمہ خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے علیمہ خان کو 2 نئے شورٹی بانڈز اور 10، 10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
علیمہ خان گرفتاری وارنٹ