ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملزم لیاقت محسود لیاقت محسود کی
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
Ansa Awais Content Writer