بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست بھی جمعرات کو لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔قیدی عرفان کی بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس بھی جمعرات کو لارجر میں مقرر ہو گیا۔
واضح رہے کہ شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ و دیگر نے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔جیل ملاقات ، جیل رولز اور ایس او پیز سے متعلق بھی درخواستیں اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، پنجاب حکومت کے جیل ملاقات سے متعلق کیسز بھی لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لارجر بینچ میں سماعت بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے اےاین پی امیدوار،اکرم عثمان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل میاں اکرم عثمان، ظہیر عباس کھوکھر ، شبیر گجر نواز اعوان کے انتخابی دفاترکےدورےدورانِ سماعت پولیس نے ملزم میاں اکرم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے 4 دن میں ملزم میاں اکرم عثمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔