نئے پاسپورٹس میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
فوٹو: فائل
محکمہ پاسپورٹس نے نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کردیے۔ نئے پاسپورٹس میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔
اسلام آباد سے محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجز میں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کو پرنٹ کیا جائے گا۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری سے نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی شروع ہوگئی ہے، پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹس کے مطابق فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نئے پاسپورٹس میں محکمہ پاسپورٹس
پڑھیں:
قوم کے سپوتوں کا بڑا کارنامہ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کا صفایا
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کو ناکام بناتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہاڑی پر واقع غار میں پناہ لی ہوئی تھی، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی اور مؤثر رابطے کا نتیجہ ہے.