میانوالی: والدین کے ہاتھوں قتل بچی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
میانوالی کے علاقے ہرنولی میں مبینہ طور پر والدین کے ہاتھوں ٹینک میں ڈبوکر قتل کی گئی 2 ماہ کی بچی کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے پیٹ میں پانی جمع ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
گزشتہ روز قتل ہونے والی بچی کے قتل کے الزام میں بچی کے والد کو گزشتہ روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم بچی کی والدہ اب تک مفرور ہے، مقتول بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے بجائے بیٹے کا خواہش مند تھا۔
یہ بھی پڑھیے میانوالی: بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق 2 ماہ کی بچی پلوشہ بی بی کے قتل کا واقعہ ہرنولی کے علاقے کینالا نوالہ میں گزشتہ روز پیش آیا۔
بچی کی لاش سے لیے گئے نمونے فارنزک کے لیے لاہور روانہ کر دیے گئے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد ہی بچی کی موت کے اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، اندازہ ہے کہ مقتول بچی کی والدہ کو اس کا بھائی خیبر پختونخوا لے گیا ہے۔
امکان ہے کہ بچی کے قتل میں والدین کے علاوہ گھر میں رہنے والے دیگر افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔
مقتول بچی کے والد کا مجسٹریٹ سے ریمانڈ لینے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد ہی قتل کے محرکات سامنے آ سکیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔