کچے کا تاریخی دن، ڈاکو آج غیر مشروط ہتھیار ڈال رہے ہیں، تیاریاں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
— اسکرین گریب
شکارپور پولیس کے مطابق پولیس لائن میں ڈاکوؤں کی سرنڈر پالیسی کے تحت تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آج کچے ڈاکو غیر مشروط ہتھیار ڈال دیں گے۔
پولیس کے مطابق سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے سرغنہ بیلو تیغانی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا امکان ہے۔
ان کے مطابق بدنامِ زمانہ بیلو تیغانی کے سر کی قیمت حکومت نے 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔
حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی کے تحت ڈاکو ہتھیار ڈال رہے ہیں۔
اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے کے ڈاکو آج خود کو قانون کے حوالے کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ہوٹل مالک نے چائے پینے آئے شخص کو ڈاکو سمجھ کو گولی مار دی، شہری جاں بحق
کراچی ہوٹل مالک نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولی ماردی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کی گلی نمبر ایک میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ چائے کے ہوٹل کے مالک نے چائے پینے کے لیے آنے والے شہری کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھا شخص زخمی ہوا جو دوران علاج انتقال کرگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔