بھارت کوٹرافی چاہیے تو تقریب میں آکر وصول کرلیں،محسن نقوی کا دوٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا
دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل نے نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے، ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی تقریب دبئی میں ہو گی۔یاد رہے کہ بھارتی بورڈ پہلے بھی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کو ٹرافی کیلئے خط لکھا تھا جس کے جواب میں اے سی سی نے جواب دیا تھا کہ آفیشلز اور کسی کھلاڑی کو ساتھ لائیں اور ٹرافی لے جائیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل ٹرافی کی
پڑھیں:
ایشین یوتھ گیمز کبڈی‘ بھارتی کپتان کا پاکستانی ہم منصب سے ہاتھ ملانے سے انکار
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز کے کبڈی مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 26-81کے مارجن سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں 38پوائنٹس اور دوسرے ہاف میں 43پوائنٹس سکور کیے جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں 12اور دوسرے ہاف میں 14 پوائنٹس ہی سکور کر سکی۔ میچ کے آغاز پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان گل شیر علی سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا۔ پاکستانی کپتان گل شیر علی نے ہاتھ بڑھایا لیکن بھارتی کپتان نے انہیں نظرانداز کر دیا۔