افغانستان کو دہشتگردی کیلئے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے، گورنر سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔