اب پورا بھارت ٹرافی کیلئے پیچھے بھاگ رہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب پورا بھارت ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے پیچھے بھاگ رہا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خوارج کے خلاف بہت بڑا آپریشن ہورہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ ہتھیار وں کے ساتھ ہوگا تو اُس کے خلاف ضرور ایکشن ہوگا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بتائیں کہ آپ وزیرداخلہ بھی ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ نام بھی اللّٰہ نے محسن دیا ہے اور یہ بہت سے لوگوں کے محسن بھی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خط کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کو خط لکھ کر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جس کے جواب میں محسن نقوی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ کو ٹرافی چاہیے تو اس کے لیے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ ٹرافی وصول کر لیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جا سکتی ہے، جبکہ اس حوالے سے تقریب دبئی میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
محسن نقوی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ یا عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ تقریب میں شرکت کرکے ٹرافی وصول کرسکتا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ٹرافی دینے کا عمل باضابطہ تقریب میں ہی مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی، جس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی واپس کونسل کے دفتر بھجوا دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی لینی ہے تو وہ آ کر میرے دفتر سے لے جا سکتے ہیں۔