ٹوئٹر (ایکس) نے پرانے غیر فعال یوزر نیمز کی فروخت کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں دیے جائیں گے تاکہ انہیں دوبارہ فروخت نہ کیا جا سکے۔ اس حوالے سے یہ بھی واضح نہیں کہ سابقہ مالکان کو اس سے کوئی مالی فائدہ حاصل ہوگا یا نہیں۔
یہ اقدام ایکس کی جانب سے ایک نئے آمدنی کے ذریعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ صارفین میں اس پر ملے جلے ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کیا یہ قدم پلیٹ فارم کے لیے مثبت ثابت ہوگا؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوزر نیمز
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔